• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی حملے کا خطرہ، اسرائیل کی اپنے شہریوں کو ترکی چھوڑنے کی ہدایت

تل ابیب (اے ایف پی /جنگ نیوز ) اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے ترکی کا سفر کرنے والے اسرائیل کے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد ترکی چھوڑ دیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اس درخواست کی وجہ ایران کی طرف سے کسی ممکنہ حملے کا ’خطرہ‘ ہے۔ایک اسرائیلی سکیورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ ترکی نے اس کارروائی میں حصہ لینے کے شبے میں پاسداران انقلاب کے متعدد ارکان کو گرفتار کیا ہے تاہم سکیورٹی اہلکار نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔اسرائیل کے وزیر خارجہ نے خصوصی طور پر ترکی کی حکومت کی مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق یائر لیپڈ نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ اگر آپ اس وقت استنبول میں ہیں تو جلد از جلد اسرائیل واپس جائیں اور اگر آپ استنبول جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اسے منسوخ کریں۔
اہم خبریں سے مزید