• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پاکستان بھارت کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرے، سراج الحق

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرے، صوبائی اسٹیٹس دینے کی بجائے گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر کی طرز کا سیٹ اپ دیا جائے، مقبوضہ کشمیر سمیت ہندوستان بھر میں مسلمانوں پر بدترین مظالم کے باوجود پاکستانی حکمران بھارت سے نارملائزیشن کے لیے بے تاب ہیں۔ حکمرانوں نے کشمیر کاز پر کبھی جاندار موقف اپنایا نہ بھارت کے خلاف قوم کے جذبات کی ترجمانی کی،جماعت اسلامی کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولپنڈی میں جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔امیر جماعت نے کہا عالمی رپورٹس کے مطابق اب تک 45لاکھ غیر ریاستی انتہا پسند ہندوؤں کوڈومسائل جاری کردئیے تاکہ آئندہ نام نہاد انتخابات کے ذریعے ہندو وزیر اعلیٰ لانے کے لیے راہیں ہموار ہوں۔سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان ہندوستان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرے اور تمام معاہدات جن میں تاشقند،شملہ اور اعلان لاہور شامل ہیں منسوخ کیے جائیں۔
اہم خبریں سے مزید