• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑی طاقتوں میں کشیدگی ایٹمی اخراجات میں اضافہ، امریکا سرفہرست اور چین دوسرے نمبر پر

واشنگٹن (اے ایف پی) عالمی سطح پر ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے لئے اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس کی بڑی وجہ سپر پاورز امریکا اور روس کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو تصور کیا جارہا ہے۔ چین سے بھی امریکا کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری پر اخراجات میں 9؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2021ء میں اخراجات 82؍ ارب 40؍ کروڑ ڈالرز رہے یہ بات ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کی مہم کی جانب سے ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔
اہم خبریں سے مزید