ملتان(سٹاف رپورٹر )وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے گیلانی خاندان کے بزرگ سابق وفاقی وزیر مخدوم تنویر الحسن گیلانی کی رہائشگاہ پر ان کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کےلئے خصوصی دعا کی،انہوں نے کہا کہ آپ گیلانی خاندان کا اثاثہ ہیں ،اس موقع پر ملکی سیاسی صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی ، مخدوم راجن بخش گیلانی ،رانا عبدالجبار ،عمران حیدر ، سجاد حیدر بھی موجود تھے ۔