ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے ملتان حماد حسن مرزا نے کہا ہے کہ افسران و ملازمین محفوظ ٹرین آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے ہر وقت متحرک رہیں،مسافروں کو تمام سہولیات فراہم کرنا ہمارا اولین فرض ہے،مسافروں کا اعتماد جیت کر ریل کے محکمہ کو مزید ترقی دی جا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈویژنل افسران کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈی ایس ریلوے نے تمام افسران سے انکے شعبوں کو درپیش مسائل کے بارے میں سوالات پوچھے اور ضروری ہدایات جاری کیں ۔