کراچی (ٹی وی رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ جب تک الیکشن نہیں کرائیں گے اس دلدل میں آپ مزید دھنستے چلے جائیں گے،جوڈیشل کمیشن بھی بنے گا تو ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں سے ان پٹ لی جائے گی وہ اپنی رپورٹیں وہاں پر پیش کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔اسد عمر نے کہا کہ میں آپ کو بتارہا ہوں، یہ تو hard evidence ہے پھر circumstantial evidence اس کے اندر جوڑا جائے گا، پھر لندن میں میٹنگز میاں صاحب کی جو ہیں وہ بھی آئیں گی، واشنگٹن میں بھی کچھ میٹنگز ہوتی رہی ہیں۔ پہلے سے ہم کیوں بتادیں ساری چیزیں، وہ چھوڑ دیں کب ہیں، وہ ساری evidence لاکر ہم رکھ دیں گے، یہاں پر ملاقاتیں کس کے ساتھ ہوتی رہی ہیں، امریکن ایمبیسڈر کس کس کو اپروچ کرتے رہے ہیں، not ambassador لیکن ایمبیسی کے لوگ کس کس کو اپروچ کرتے رہے ہیں، کون جاکر ادھر ملتا رہا ہے، یہی ساری چیزیں رکھیں گے، پیسہ جو آیا تھا فلائٹ سے، ایئربیس سے کمرشل فلائٹ کے بجائے وہ یہاں سے فلائی کر کے سندھ سے جو پیسہ لایا گیا تھا سندھ ہاؤس میں بانٹنے کیلئے اور اس کے بعد میریٹ کے اندر جو رکھے ہوئے تھے لوگ ان پر خرچ کرنے کے لئے۔ یہ میں الزام لگارہا ہوں؟ یہ تو ٹی وی والے بتا بتا کر پاکستان کو تھک گئے ہیں، یہی ساری چیزیں سامنے آئیں گی۔