اسلام آباد(جنگ نیوز)وزارت داخلہ نے ملک میں چین کی سکیورٹی کمپنی بنانے کی درخواست مسترد کردی۔ذرائع کے مطابقچین نے پاکستان میں سکیورٹی کمپنی بنانے کی درخواست کی جبکہ چین نے درخواست منسٹری آف اسٹیٹ سکیورٹی کی طرف سے حکومت پاکستان کو ارسال کی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ وزارت داخلہ نے چینی حکومت کی درخواست پر اعتراض لگا دیا۔