کراچی(رپورٹ/ رفیق بشیر)گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری سے اسلام آباد میں وفاقی وزیر زراعت نے زرعی پیداوار کو فروغ دینے اور کاشتکاروں کو بینکوں سے بروقت قرضوں کی فراہی کے سلسلے میں ملاقات کی تھی جس کے نتیجے میں زرعی قرضوں پر مشاورتی کمیٹی (اے سی اے سی) کا فالو اپ اجلاس ہوا جس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سیما کامل نے بینکوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسٹیٹ بینک کے حالیہ اقدامات کا فائدہ اٹھائیں اور زرعی قرضے بڑھانے کی اپنی کوششیں تیز کریں اور بالخصوص نظرانداز کئے گئے علاقوں میں اپنی رسائی بڑھائیں۔ کاشتکار زرعی قرضے بڑھانے کیلئے اسٹیٹ بینک کے حالیہ اقدامات کا فائدہ اٹھائیں۔ اجلاس میں بینکوں کے صدور اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی، اس موقع پر شرکا کو بتایا گیا کہ زرعی قرضے دینے والے تمام بینکوں کی کارکردگی کا اسکور کارڈ ہر سال اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر شائع کیا جائے گا۔