لاہور (نمائندہ جنگ) جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں مونس الٰہی کے شریک ملزمان نواز بھٹی اور مظہر عباس کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر منعم بشیر چوہدری عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے۔ ملزمان سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے، فاضل عدالت نے دو ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔