واشنگٹن (اے ایف پی) جوہری معاہدے کی بحالی پر مذاکرات میں تعطل کے درمیان دباؤ بڑھاتے ہوئے امریکا نے ایرانی پیٹرو کیمیکل پروڈیوسرز کے ساتھ ساتھ چینی اور بھارتی بروکرز پر بھی پابندیاں عائد کر دیں۔ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی ایران کے ساتھ اسکے جوہری پروگرام کو روکنے کے 2015 کے معاہدے کو بحال کرنے کے لیے سفارت کاری کے لیے پرعزم ہے۔ محکمہ خزانہ کے سینئر عہدیدار برائن نیلسن کا کہنا ہے کہ معاہدے کی عدم موجودگی میں ہم ایران سے پیٹرولیم، پیٹرولیم مصنوعات اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی برآمدات کو محدود کرنے کے لیے اپنے پابندیوں کے حکام کا استعمال جاری رکھیں گے۔