پشاور(نمائندہ جنگ) تحریک انصاف حکومت نے نسوار مہنگی کرکے پختونوں کیساتھ زیادتی کی ہے ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کی خاتون رکن نعیمہ کشور نے صوبائی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف حکومت نے تمباکو پر ٹیکس لگا کر نسوار بھی مہنگی کردی جو پختونوں کیساتھ بڑی زیادتی ہے جس پر صوبائی وزیر کامران بنگش نے کہاکہ ہم نسوار کو پختونوں کیساتھ جوڑنے پر احتجاج کرتے ہیں اس لئے خاتون رکن کے الفاظ کو اجلاس کی کارروائی سے حذف کیا جائے جس کے بعد ا سپیکر نے مذکورہ الفاظ حذف کرنے کا حکم دیا۔