• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11 ماہ کے دوران چین سے سرمایہ کاری میں کمی، امریکا سے اضافہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز)پاکستان میں موجودہ مالی سال کے پہلے 11 مہینوں میں بیرون ملک سے آنے والی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے ان مہینوں کے مقابلے میں 5فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ امریکا سے سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھاگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گیارہ مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 597 کروڑ ڈالر رہا۔ مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں چین نے پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی تاہم اس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی دیکھی گئی۔گزشتہ سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں 720 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے مقابلے میں اس سال 373 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید