• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ریجن کے 68ہیڈکانسٹیبلز کی اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی

اسلام آباد خصوصی نامہ نگار ( )ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن عمران احمرنے 68ہیڈ کانسٹیبلز کی اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی کے احکامات جاری کر دیئے۔ اہلکاروں کے ترقی کے لیے چاروں اضلاع کے ضلعی پولیس افسران پر مشتمل خصوصی بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جسکی سفارشات اور اہلکاروں کے سروس ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے انکی ترقی کے احکامات جاری کیے گئے۔ ترقی پانے والوں میں راولپنڈی ضلع کے 42، ضلع اٹک کے 15، ضلع جہلم کے 6اور ضلع چکوال کے 5ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں۔ آر پی او نے اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں ترقی آپکی بہترین کارکردگی سے مشروط ہے آپ نے پہلے بھی محنت اور لگن سے فرائض سر انجام دیئے جس پر آپکو اگلے عہدہ پر ترقی دی گئی اب آپ کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوچکا ہے لہذا اب آپ پہلے سے زیادہ محنت، لگن اور دیانتداری سے فرائض سر انجام دیتے ہوئے محکمہ پولیس کے لیے نیک نامی کا باعث بنیں۔
اسلام آباد سے مزید