• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ، گستاخانہ بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)بھارت میں بی جے پی کے رہنمائوں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف پشاو ر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روزبھی کے دوران بھارتی پرچم نذ ر آتش کئے گئے۔نبی کریم کی شان میں گستاخی کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے ور دیگر بازاروں میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھاررکھے تھے جس پر انڈیا کے خلاف نعرے درج تھےذری لیبر یونین کے زیر اہتمام بھارت میں گستاخ رسول کے خلاف ریلی نکالی گئی ریلی نے پشاور پریس کلب سے صدرر بازار تک واک کی متحدہ پرپراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دلہ زاک روڈ پشاور سے ریلی نکالی گئی جس میں شرکا نے بڑی تعداد میں شرکت کی کاروان حق فائڈینشن ضلع خیبر کے زیر اہتمام بھی ریلی نکالی گئی جس میں گستاخ روسول کے خلاد شدیدن نعرے بازی کی گئی احتجاجی مظاہروں کے شرکا نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی کی شان میں گستاخی سے ہر مسلمان کی دل آزاری ہوئی ہے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارتی سفیر کو ملک بدرکریں، ساتھ ہی بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات مکمل طور پر منقطع کردیے جائیں پیغمبر اسلامؐ کی شان میں جو گستاخی کی گئی ہے اس نے پورے عالم اسلام کے جذبات کو مجروح کیا ہے تاہم بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے تاحال خاموشی اس بات کی واضح ثبوت ہے کہ یہ سب کچھ ایک منصوبہ کے تحت کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رسول اکرمؐ کی شان میں گستاخی ناقابل معافی جرم ہے عالمی برادری اس گستاخی کا نوٹس لیں ۔
پشاور سے مزید