اسلام آباد (آئی این پی)سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بہتر ہوگا کہ بلاول بھٹو کو دفتر خارجہ کی اکیڈمی میں شارٹ کورس کروا دیا جائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ دفتر خارجہ کی وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے بیان کی مودی کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے بیان کی تردید خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ بہتر ہو گا بلاول بھٹو اور حنا ربانی کو دفتر خارجہ کی اکیڈمی میں شارٹ کورس کروا دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ تا کہ بلاول پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی اصولوں سے روشناس ہوں۔