• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت(خبرایجنسی)محکمہ موسمیات کی جانب سے گلگت بلتستان میں گلوف کا ایک اور الرٹ جاری کردیا گیا ہے، گلوف کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی جا نب سے جاری الرٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے اسکردو، گھانچے، کارمنگ، شگر اور استور میں گلوف کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ 

حالیہ موسم اور ممکنہ بارشوں کے باعث گلوف ( یعنی گلیشئرپھٹنے) کے باعث نشاندہی کیے گئے علاقوں میں سیلابی صورت حال، لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے گرنے اور آندھی چلنے کا امکان ہے،مقامی انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اتھارٹیز کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں مئی کے مہینے میں بھی محکمہ موسمیات کی جانب سے گلوف کا الرٹ جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد شیشپر گلیشیئر پر بننے والی جھیل پھٹنے کے بعد سیلابی صورت حال سے گلگت اور ہنزہ کو آپس میں ملانے والے حسن آباد پل پانی کا دباؤ برداشت نہ کرنے کے باعث ٹوٹ گیا تھا، جس کے بعد شاہراہ قراقرم کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید