اسلام آباد (قاسم عباسی) دی نیوز کے رپورٹر قاسم عباسی کی 19جون کو شائع ہونے والی خبر ’اثاثے اور واجبات- عمران اپنی شریک حیات کی ملکیتی 4کمپنیوں کو ظاہر کرنے میں ناکام رہے‘ میں فرح خان کی والدہ بشریٰ خان کا نام غلطی سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ خان کے ساتھ مل گیا۔ رپورٹر متعلقہ افراد سے مخلصانہ معافی مانگتا ہے۔ غلطی پر افسوس ہے۔