• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدوروں کے حقوق کی نئی تاریخ رقم، ’’پنجاب لیبر کوڈ 2025‘‘ جامع بل پیش

لاہور(آصف محمود بٹ ) پنجاب حکومت نے صوبائی اسمبلی میں ’’پنجاب لیبر کوڈ 2025‘‘ کے نام سے ایک جامع بل پیش کر دیا ہے، جو مختلف محنت کش قوانین کو یکجا کرتے ہوئے ایک مربوط ضابطہ پیش کرتا ہے۔ مجوزہ بل جو اب قائمہ کمیٹی کو بھیجا جا چکا ہے، محنت کشوں کی عزت، تحفظ اور مساوات کو یقینی بنانے کی جانب ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے،  18سال سے کم عمر بچوں کو کسی بھی گھریلو، پلیٹ فارم یا ہوم بیسڈ ورک میں ملازمت دینے پر مکمل پابندی عائد ہوگی ،انٹرنز کی کم از کم عمر 16سال  ،3ماہ بعد ہر ملازم کیلئے قدرتی یا پیشہ ورانہ موت یا معذوری کی صورت میں انشورنس کروانا لازم،اس مجوزہ قانون کے تحت پہلی بار کل وقتی یا جز وقتی طور پر کام کرنے 18 سال سے کم عمر بچوں کو کسی بھی گھریلو، پلیٹ فارم یا ہوم بیسڈ ورک میں ملازمت دینے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ بچوں کو صرف ایسے ہلکے کام کی اجازت دی جائے گی جو ان کی صحت، تعلیم یا فلاح پر منفی اثر نہ ڈالے۔ یہ اقدام ان تاریخی خامیوں کو بند کرنے کی کوشش ہے جن کے باعث غیر رسمی شعبوں میں بچوں کا استحصال ہوتا رہا ہے۔ گھریلو ورکرز کو پہلی بار باقاعدہ قانونی حیثیت دی گئی ہے، جن کے لیے تحریری معاہدے، اجرت کی وضاحت، جبری اوور ٹائم پر پابندی، اور کم از کم تنخواہ کی ضمانت دی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید