• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن انتخابات، نتائج کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف الیکشن آفیسر کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن برائے الیکشن2025-27ء انجینئرمحمد فہد نے کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئرایسوسی ایشن انتخابات برائے 2025-27ء کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔نتائج کے مطابق کراچی یونیورسٹی آفیسرزپرائڈ نے خازن اور مجلس عاملہ کی ایک نشست کے علاوہ تمام نشستوں پرکامیابی حاصل کرلی ہے۔ کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے 2025-27ءمیں سب سے زیادہ 159ووٹ آفیسرز پرائڈ کے رکن مجلس عاملہ کے امیدوار وممبرسنڈیکیٹ جامعہ کراچی ڈاکٹر محمد حسان اوج نے حاصل کئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی آفیسرزپرائڈکے ڈاکٹر سید فیصل ہاشمی 106 ووٹ لے کر صدرمنتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں گرینڈ آفیسرزالائنس کے اختیارعباس نے 80 اورنیوٹرل آفیسرزفورم کے سید محمد علی کاظمی نے 56 ووٹ حاصل کئے۔

ملک بھر سے سے مزید