• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید FC سپاہی کی بیوہ کو دیوروں نے مالی لالچ میں قتل کردیا

میانوالی (ایجنسیاں)میانوالی میں بیوہ بھابی کو دیوروں نے گلا دبا کر قتل کر دیا، واقعے کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ مقتولہ کا شوہر 3مارچ 2025ءکوقلات بلوچستان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا تھا۔قتل سے ایک دن پہلے مقتولہ کی عدت پوری ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق شہید ایف سی سپاہی عطاءاللہ شاہ کے تین بھائی واجبات اور مالی فوائد کی رقم حاصل کرنے کے لیے اس کی بیوہ پر دباؤ ڈالتے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ مقتولہ نے واجبات کی رقم اور مالی مراعات ملزمان کے نام کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد ملزمان نے مقتولہ کا گلا دبا کر اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

ملک بھر سے سے مزید