• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد سائبر اسکینڈل کے مرکزی ملزم تحسین اعوان نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی

کراچی (اسد ابن حسن) فیصل آباد سائبر اسکینڈل کے مرکزی ملزم تحسین اعوان نے ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی  نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ہیڈ کوارٹر کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ فیصل آباد سائبر اسکینڈل اور کال سینٹر کے مالک تحسین اعوان نے مذکورہ کال سینٹر کے علاوہ کچھ اور دوسرے کال سینٹرز میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی تھی اور فیصل آباد سرکل کے سربراہ آصف اقبال اس سلسلے میں ناصرف کام کر رہے ہیں بلکہ ایک دو جگہ چھاپہ بھی مارا ہے مگر وہ سینٹرز بند ملے۔ دوسری طرف کیس کے مرکزی ملزم ملک تحسین اعوان ضمانت قبل از گرفتاری کرانے میں کامیاب ہو گیا۔ ملزم کا دفتر جس پر اس نے باہر ڈیرے کا بورڈ لگایا ہوا تھا اس کو بھی عدالت کے حکم پر سر بمہر کر دیا گیا ہے۔ این سی سی آئی ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ کا کیس بھی این سی سی آئی میں ہی درج ہوگا۔ اور بقول ایک اعلی افسر ملزم کو ٹف ٹائم دیں گے چاہے جتنے بھی ذریعوں سے دباؤ ڈالا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید