کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکر یٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ چینی کی 30کروڑ ڈالر کی درآمد عوامی مفاد میں نہیں، ایک طرف ملک بیرونی قرضوں میں جکڑا ہوا ہے تو دوسری جانب چینی جیسا اسکینڈل ہمارے معاشی ماہرین اور حکومتی گورننس کا مذاق اڑارہے ہیں، چینی وافر مقدار میں موجود تھی پھر اچانک اس کی قلت پیدا ہوجانا افسوس ناک عمل اور حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے نام پر 30 کروڑ ڈالر کی چینی درآمد کرنے کے فیصلے پر فوری نظر ثانی کی جائے، قیمتیں کنٹرول کرنا حکومت کا کام ہے، چینی کی 30 کروڑ ڈالر کی درآمد عوامی مفاد میں نہیں، اس وقت قوم بے روزگار کا شکار ہے، صنعت کار پریشانی سے دوچار، مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔