کراچی (اسد ابن حسن) ایک امریکی ایوی ایشن کے نامور جریدے نے تحریر کیا ہے کہ پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کا ایک ریکارڈ ایسا ہے جو 63برس کے بعد بھی کوئی ایئر لائن نہ توڑ سکی۔ ریکارڈ کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ1960 میں پی آئی اے نے بوئنگ طیاروں کا استعمال شروع کیا اور 1962 میں نیا بوئنگ 720 خریدا۔ اس کی پہلی پرواز لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے کراچی کے لیے تھی۔ یہ پرواز نان اسٹاپ اور تیز ترین آپریٹ کرنے والے کیپٹن عبداللہ بیگ تھ۔ اس پرواز نے مذکورہ فاصلہ 938 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے طے کرتے ہوئے 6 گھنٹے 43 منٹس اور 51 سیکنڈ میں طے کیا۔ اور یہ ورلڈ ریکارڈ بن گیا جس کو آج تک کوئی ایئر لائن نہیں توڑ سکی ہے۔ واضح رہے کہ پی آئی اے اس وقت دنیا کی بہترین ایئر لائن تھی جو اس وقت 100 مختلف ایئرپورٹس کے لیے پروازیں آپریٹ کرتی تھی۔