پشاور( جنگ نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ کے سیکرٹری اور اصلاحی کمیٹی تحصیل گور گٹھڑی بازار کلاں کے صدر کونسلر شیر اکبر خان نے صوبائی حکومت کی جانب سے ضلع پشاور کے ہزاروں مستحقین کو مہنگائی کے طوفان میں زکواۃ فنڈ سے محروم رکھنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس اقدام کو غریب عوام کا استحصال قرار دیا ہے کونسلر شیراکبر خان نے کہا بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دوران زکواۃ فنڈز غریبوں کا سہارا تھا۔