• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان FATF ٹیم کے دورے اور گرے لسٹ سے نکلنے کا منتظر، بلاول

اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں اینٹی منی لانڈرنگ (اے ایم ایل) اور انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت (سی ایف ٹی) سے متعلق حکمت عملی کو عالمی معیارات سے ہم آہنگ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان FATF ٹیم کے دورے اور گرے لسٹ سے نکلنے کا منتظر ہے مجھے یقین ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے اچھی خبر پاکستان کی معیشت میں اعتماد بحال کرے گی اور پائیدار ترقی کو راغب کرے گی۔ اتوار کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی جانب سے ملک کے دورے اور گرے لسٹ سے اخراج کا باعث بننے کی کامیاب پیش رفت اور اس کی جلد تکمیل کا منتظر ہے، یہ مشترکہ قومی کوششوں اور تمام سٹیک ہولڈرز کے مفادات کی مکمل ہم آہنگی کا نتیجہ ہے، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان ایک خوش آئند پیشرفت ہے، یہ پاکستان کی جانب سے اپنے اے ایم ایل/سی ایف ٹی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے قابلِ ذکر پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید