• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے 6 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا فیصلہ واپس لے لیا

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے 6 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا فیصلہ واپس لے لیا۔ ذرائع وزارت تجارت کے مطابق حکومت نے طے کیا ہے کہ ملکی ضروریات مقامی چینی سے ہی پوری کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے درآمدی چینی 110 روپے فی کلو میں پڑیگی ، مقامی چینی کی قیمت فی کلو 90 روپے ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ملک میں چینی کے سرپلس ذخائر موجود ہیں‘ آٹاچینی گھی سے متعلق کوئی پریشانی نہیں ،عالمی مہنگائی سے کھانے پینے کی اشیا کا درآمدی بل 29 ارب ڈالر ہو گیا ہے گزشتہ درآمدی بل 9 ارب ڈالر کا تھا۔
اہم خبریں سے مزید