کوئٹہ(نمائندہ جنگ)کوئٹہ میں سرکاری ملازمین بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس (بیوگا) کی ریلی کی وزیراعلیٰ ہاوس کی طرف پیش قدمی پولیس نے روک دی ، لاٹھی چارج اور شیلنگ سے متعدد ملازمین زخمی ہوگئے، بیوگا کی اجنب سےآج سے بلوچستان کے تمام تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں تالہ بندی اور الیکشن کمیشن کے ڈسپلے سینٹرز بند کرنے کا اعلان ، بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس (بیوگا) کی جانب سے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر وزیراعلیٰ ہاوس کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا تھا ، پیر کو کو کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے بیوگا کی احتجاجی ریلی ریڈ زون کی طرف روانہ ہوئی ، جی پی او چوک پر پولیس نے ملازمین کو روک لیا تاہم مذاکرات ناکام ہوئے جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کردی جس سے متعدد ملازمین زخمی ہوئے۔