• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی خواتین ونگ کے زیراہتمام بے نظیربھٹوکی سالگرہ کی تقریب

پشاور(جنگ نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کے زیراہتمام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ تقریب کاانعقاد کیاگیاجس میں صوبائی جنرل سیکرٹری شازیہ طہماش ،نائب صدر اشبر جندون، سیکرٹری اطلاعات مہرسلطانہ ڈویژنل جنرل سیکرٹری صائمہ عمر سمیت دیگرخواتین عہدیداروں اور جیالیوں نے شرکت کی تقریب میں شہید بی بی کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید بینظیر بھٹو سمیت دیگر شہداءکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے خواتین رہنماؤں نے کہاکہ شہید محترمہ 30 سے زائد برسوں تک جمہوریت کی بحالی، غریبوں کیلئے معاشی آزادی اور اسلام کے امن پر مبنی پیغام کے لئے جدوجہد کرتی رہیں،دہشت گرد، آمروں اور بزدلوں نے انہیں شہید کردیا مگر وہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں لوگوں کے دل و دماغ میں زندہ ہیں،اپنی زندگی میں وہ بے نظیر تھیں، اپنی موت کے بعد بھی وہ بے نظیر ہیں۔
پشاور سے مزید