واشنگٹن(اے ایف پی) امریکی سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ ریاست مذہبی اسکولوں کیلئے فنڈز کے اجراء سے انکار نہیں کرسکتی۔ مذہبی تعلیمی اداروں کو سرکاری فنڈز سے مستحق خاندانوں کی مدد کی جاسکتی ہے جو اپنے بچوں کو دینی مدارس کے ذریعہ تعلیم دلانے کے خواہاں ہیں۔ مقدمے میں ان دیرینہ اُصولوں کو چیلنج کیا گیا تھا کہ کلیسا کے تحت تعلیمی ادارے سرکاری فنڈ سے کیسے چلائے جاسکتے ہیں۔ کیونکہ ریاست اور کلیسا علیحدہ ہیں یہ کیس دو مسیحی باشندوں نے دائر کیا۔ یہ مقدمہ شمالی مغربی ریاست ’’مین‘‘ میں دائر کیا گیا تھا۔ اس عدالتی فیصلے کے تحت ایوانجلسٹ مسیحی خاندان ریاست کے فراہم کردہ فنڈز کے تحت زرتلافی استعمال کرنے کے حقدار ہوں گے۔