• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، پی ٹی آئی کی رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل مسترد

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیخلاف تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل مسترد کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے اپنے حکم میں قرار دیا کہ تحریک انصاف کے پاس عدالتی فیصلہ پر عمل درآمد کیلئے سندھ ہائیکورٹ کا فورم موجود ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 184/3 کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات درست ہیں۔ درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل پر جسٹس اعجاز الااحسن نے چمبر میں سماعت کی تھی، یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات، کے پہلے اور دوسرے مرحلے کی پولنگ کیخلاف تحریک انصاف نے درخواست دائر کی تھی رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی تھی۔
اہم خبریں سے مزید