لاہور(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ چور ڈاکو کا بیانیہ پٹ گیا،عمران خان کا رونا دھونا بنتا ہے،اسکو اپنے مخالفین کیخلاف انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے پول کھلنے پر دھول چاٹنا پڑ رہی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ سرٹیفایئڈ جھوٹے کو پتا ہے کہ اس کی اپنی جماعت ٹوٹ رہی ہے،فتنہ خان کا سیاسی مستقبل ختم ہے،روئے نا تو کیا کرے ؟