• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت تباہ ہوگئی، آئی ایم ایف ہی آخری امید ہے، سری لنکا

کولمبو (جنگ نیوز )سری لنکا کے وزیراعظم رنیل وکرما سنگھ نے کہا ہے کہ بجلی، ایندھن اور خوراک میں کمی کے بعد ملکی معیشت بالکل تباہ ہوگئی ہے اور ضروری اشیا درآمد کرانے کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم رنیل وکرما سنگھے نے ایوان کو بتایا کہ معیشت تباہ ہو گئی ہے اور ملک کو تشویش ناک صورت حال کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بات بجلی، ایندھن اور خوراک کی کمی سے آگے چلے گئی ہے اور قرضوں میں جکڑے ملک کے پاس ضروری اشیا درآمد کرنے کے بھی پیسے نہیں رہے۔رنیل وکرما سنگھ نے مئی میں وزیراعظم کا منصب سنبھالا تھا اور وہ وزیر خزانہ کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید