• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن میگا سکینڈلز آنے پر عمران نیازی کی چیخیں نکل رہی ہیں،رحمت وردگ

پشاور( نمائندہ خصوصی)تحریک استقلال کے سربراہ رحمت خان وردگ سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے سابق چیئرمین و مرکزی رہنما جمعیت علمائے اسلام حاجی غلام علی جے یو آئی کے بزرگ رہنما و ممبر صوبائی مجلس شوریٰ الحاج احمد زادہ خن بٹ خیلہ، پیپلز پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر شیراعظم خان وزیر پشاور کے ڈویژنل صدر و سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب صوبائی سیکرٹری مالیات سرتاج خان دوران پور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی ترجمان و صوبائی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اختیار ولی خان پراونشل و سنٹرل کمیٹی کے ارکان راشد محمود خان بابوزئی ملک ندیم خان اور خلیل خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں عوام کو انصاف کی فراہمی کی بجائے ظلم و ناانصافی کا دور دورہ تھا مظلوموں کا ساتھ دینے کی بجائے ظالموں کا ساتھ دیا جا رہا تھا کرپشن کے خاتمے کی بجائے کرپشن کا بازار گرم تھا چوروں کی سرپرستی کی جا رہی تھی اور اربوں روپے کی بجائے کرپشن کا بازار گرم تھا چوروں کی سرپرستی کی جا رہی تھی اور اربوں روپے قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب کرنے کی بجائے لٹیروں کو این آر او دے دیا گیا تھا۔ سیاسی رہنمائوں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی طرف سے اپنی چوری چھپانے کے لئے چور چور کا شور مچایا جا رہا تھا لیکن فرخ گوگی عمران نیازی کی اہلیہ بشریٰ بی بی پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ ان کے بھائیوں پی ٹی آئی کے سابق وزرا اور عمران نیازی کی طرف سے بیرونی ممالک سے ملنے والے قیمتی تحائف فروخت کرنے اور اربوں روپے کرپشن کے دوسرے میگا سکینڈلز سامنے آنے پر عمران نیازی کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس عمران خان کے لئے خطرے کی گھنٹی بن گیا ہے فارنگ فنڈنگ کیس میں چور رنگے ہاتھوں پکڑی جانے پر نااہلی کے خوف سے تاخیری حربے استعمال کر کے آٹھ سال تک فارن فنڈنگ کیس کو التوا میں رکھا گیا جبکہ فارنگ فنڈنگ کیس کی سماعت مکمل ہو چکی ہے تو نااہلی کے خوف سے الیکشن کمیشن پر دبائو بڑھانے کے لئے الیکشن کمیشن پر الزامات کی بوچھاڑ شروع کر دی گئی ہے۔
پشاور سے مزید