• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، محکمہ اوقاف کے قانون کرایہ داری کیخلاف تاجروں کا احتجاجی کیمپ

پشا ور (لیڈی رپورٹر) محکمہ اوقاف کی جانب سے ترمیم شدہ ایکٹ کے خلاف کرایہ داروں نے احتجاج شروع کر دیا، مرکزی تنظیم تاجران خیبرپختونخوا کے صدر ملک مہر الہیٰ کی زیر صدارت پہلا احتجاجی کیمپ ڈبگری چوک لگایا گیا جس میں سابق سینیٹر حاجی غلام علی ، پشاور چیمبر کے صدر خالد فاروق ملک ، سینئر وائس پریذیڈنٹ حاجی وحید، سابقہ صدر پشاور چیمبر شکیل احمد صراف، سیکرٹری اطلاعات مرکزی تنظیم شھزاد احمد صدیقی و دیگر اضلاع کے تاجران سمیت مختلف بازاروں کے صدور نے شرکت کی۔ انجمن تاجران نے محکمہ اوقاف کے خلاف ریلی نکالی اور کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ مسلم اوقاف کے ترمیمی ایکٹ کے حوالے سے جو تحفظات ہیں اور کمیٹی کے فیصلے کے مطابق محکمے کے خلاف بازاروں میں بطور پر امن تاجر ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے احتجاجی بینرز آویزاں کئے گئے مگر دوسری جانب صوبائی حکومت کے ذمہ داران تاجروں کے معاشی قتل پر خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے، تماشا کرنا تاجروں کے جذبات پر جلتی آگ پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے جس پر پہلا احتجاجی کیمپ دبگڑی میں لگایا گیا ہے اگر ایکٹ پر نظر ثانی نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا احتجاجی کیمپ میں عوامی نیشنل پارٹی کی ثمر بلور ، قومی وطن پارٹی کے سکندر شیرپاؤ اور سابق ناظم اعلیٰ اعظم خان سمیت دیگر سیاسی رہنمائوں نے شرکت کر کے مسلم اوقاف ایکٹ کی بھر مذمت کی۔
پشاور سے مزید