لاہور(جنگ نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ عمران خان نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کرے گا، عمران خان بڑبڑایا کرے گا کہ شہباز شریف نے سفیر کو کیک کھلایا۔
عمران خان عادت ڈالو، اب آپ کی باقی زندگی اسی حسد اور صدمے میں گزرنے والی ہے۔مریم نواز نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان بڑبڑایا کرے گا کہ شہباز شریف نے شیروانی پہن لی، شہباز شریف وزیر اعظم بن گیا۔