• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی آگاہی سیمینارز اور ریلیاں، سروسز اسپتال میں ڈینگی وارڈ کا قیام

لاہور(خبرنگار،اپنے نامہ نگار سے)محکمہ کوآپریٹو کے زیر اہتمام واپڈا سکول واپڈاٹائون میں اینٹی ڈینگی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، جس میں رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال،رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر،مرزا جاوید، سیکرٹری کوآپریٹو پنجاب فواد ہاشم ربانی اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم این اے رانا مبشر اقبال نے کہا کہ رہائشیوں کو مکمل آگاہی سے ہی ڈینگی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر اور مرزا جاوید نے کہا کہ ڈینگی کو کنٹرول کرنے کیلئے شہریوں کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈز کے زیر اہتمام لیبر کالونی خیبر بلاک میں ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا واک میں سیکرٹری لیبر / چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ لیاقت علی چھٹہ نے خصوصی شرکت کی ۔سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں ڈینگی وارڈ کا قیام کر دیا گیا ہے پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل ،میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر مفتی کاڈینگی وارڈ کا دورہ اور سہولیات کا جائزہ ،اس سے قبل سمز آڈیوٹوریم میں ڈینگی سے بچائو اور تحفظ پر ورکشاپ کا اہتمام پرنسپل سمز پروفیسر فاروق اٖفضل کی زیر نگرانی ہوا۔ جس میں پروفیسر ڈاکٹر عارف ندیم ، ڈاکٹر شہراد حفیظ اور پروفیسر ڈاکٹر ثوبیہ قاضی نے ڈینگی کے مریض کی علامات اور اس کے نتیجے میں ہونے والے اثرات اور علاج معالجہ پر تفصیلی لیکچرز دیے۔
لاہور سے مزید