• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان رفیق کی نمائندہ عالمی ادارہ صحت سے ملاقات،تعاون پر اتفاق

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ برائے پاکستان ڈاکٹر پالیتھاماہیپالاسے ملاقات کی جس میں ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ہارون جہانگیر ،ڈاکٹر مختاراعوان،ڈاکٹرشاہدحسین مگسی، سیدہ رملہ، ڈاکٹر خلیل اور عالمی ادارہ صحت کے وفد میں ڈاکٹرجمشید، ڈاکٹریحیی گلزارو دیگر افسران نے شرکت کی۔ خواجہ سلمان رفیق اور ڈاکٹر پالیتھاماہیپالا کے درمیان محکمہ صحت سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق اور تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے کہا کہعوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر پالیتھا پاہیپالا انتہائی پروفیشنل ڈیلیگیٹ اور اچھے دوست ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے وباؤں اور مختلف بیماریوں سے لڑنے کیلئے ہمیشہ تعاون کیاہے۔ ڈاکٹر پالیتھاماہیپالانے اس موقع پر کہا کہ صحت کے مختلف شعبہ جات میں نشاندہی کرنے والے ایریازمیں تیکنیکی معاونت کریں گے۔، عالمی ادارہ صحت محکمہ صحت پنجاب کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
لاہور سے مزید