• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی مختلف یو نیورسٹیوں کے طلبہ کا وفد گلگت بلتستان روانہ

کوئٹہ(خ ن) بلوچستان کی مختلف یوینورسٹییز جس میں لسبیلہ یونیورسٹی، میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی، تربت یونیورسٹی، خضدار انجیئرینگ یونیورسٹی، بلوچستان یونیورسٹی، بیوٹمز، ایس بی کے، بولان میڈیکل یونیورسٹی شامل ہیں کے طلبا و طالبات کا یوتھ ڈیلیگشن ایکسچیج پروگرام کے تحت گلگت بلتستان روانہ ہوگیا۔سیکرٹری سپورٹس و امورنوجوانان محمد اسحاق جمالی و ڈائریکٹر یوتھ آفئیرز اعجاز علی نے یوتھ ڈیلیگشن کو گلگت بلتستان کے لیے رخصت کیا۔واضح رہے کہ پاکستان کی 75 ویں ڈائمنڈ جوبلی و پروجیکٹ پاکستان کے مناسبت سے نیشنل یوتھ ایکسچیج پروگرام کے حوالے سے بلوچستان کی مختلف یوینورسٹییز کے طلبا و طالبات کو دوسرے صوبوں کا مطالعاتی دورہ کروایا جا رہا ہے۔ نیشنل یوتھ ایکسچیج پروگرام کے تحت یوتھ ڈیلیگیشن گلگت بلتستان میں سرکاری آفیسرز، وزیراعلی گلگت بلتستان، اسپیکر گلگت بلتستان سے ملاقاتیں اور گلگت بلتستان کے خوبصورت سیاحتی مقامات کا دورہ کریگا۔ جامعات کے طلبا و طالبات کے گلگت بلتستان کے دورے کا مقصد بلوچستان کی یوتھ کو بھرپور موقع فراہم کرنا ہے تاکہ اُن میں قائدانہ صلاحیت پیدا ہوں اور وہ آگے بڑھ کر ملک و صوبہ کا نام روشن کرے۔ سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان نے طلبا و طالبات کو روانہ کرتے ہوئے تلقین کی کہ وہ اس اہم دورے کے دوران نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان کی ثقافت کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ گلگت کے کلچر کے بارے بھی میں جاننے کی کوشش کریں۔ یوتھ ڈیلیگیشن کو غفور بلوچ فوکل پرسن و محمد مصطفی خان اسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ آفئیرز لیڈ کر رہے ہیں۔ جبکہ سیکرٹری کھیل و امورنوجوانان و ڈائریکٹر یوتھ آفئیرز ڈیلیگیشن کو گلگت میں جوائن کرینگے۔
کوئٹہ سے مزید