ملتان(سٹاف رپورٹر)آلٹرنیٹیو ریسرچ انیشیٹیو (اے آر آئی) اور ہیومن ہیلتھ ویلفیئر اینڈ ریسرچ کی جانب سے گزشتہ روزسماجی تنظیموں کا مشترکہ نمائندہ اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں تمباکو نوشی کے مسئلے پر قابو پانے میں کم نقصان دہ تمباکونوشی کے تصور کے کردار کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی 35 نمائندہ تنظیموں نے شرکت کی، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کم نقصان دہ تمباکونوشی کو تمباکو نوشی کے خاتمے کی قومی پالیسی کا حصہ بنائے تو پاکستان کو 2030 ءسے بھی پہلے تمباکو سے پاک بنانا ممکن ہے۔