• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورکرز ویلفیئر سکولوں میں انٹرن شپ اساتذہ بھرتی کرنے کافیصلہ

ملتان(سٹافرپورٹر)ورکرز ویلفیئر سکولوں میں انٹرن شپ پر اساتذہ بھرتی کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ پنجاب بھر کے ورکرز ویلفیئر سکولوں میں انٹرن شپ پر 239 اساتذہ و ملازمین کی ضرورت ہے، صرف وہ امیدوار درخواست دینے کے اہل ہونگے جو اپنی تمام تعلیمی اسناد / ڈگریوں میں فرسٹ ڈویژن کے حامل ہونگے، متعلقہ سکول میں درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 4 جولائی ہے ۔
ملتان سے مزید