تہران (جنگ نیوز )پاسداران انقلاب انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،تفصیلات کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ حسین طائب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق 12 برس تک پاسداران انقلاب انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ رہنے والے حسین طائب کو پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی کا مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔پاسداران انقلاب انٹیلی جنس یونٹ کے نئے سربراہ محمد کاظمی ہوں گے، محمد کاظمی پہلے پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس پروٹیکشن یونٹ کے سربراہ تھے۔