• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول پر 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی

اسلام آباد (جنگ نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پٹرول پر 10فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی ان کارگوز پر لاگو نہیں ہوگی جنکی ایل سی کھل چکی ہے، جس پٹرول پر 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی ہے اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ 30 جون سے ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید