• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم کو پتہ ہے کس کے اثاثے کہاں پر، کیا انٹی کرپشن کارروائی کرے گی؟ پشاور ہائیکورٹ

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس روح الامین نے کہا ہے کہ ہم کو پتہ ہے کہ کس کے اثاثے کہاں پر ہیں ؛ کیا انٹی کرپشن ایسے افراد کے خلاف کاروائی کرے گی جن کے اثاثے بڑے ہیں اور سب کو معلوم ہیں محض ایک شخص کو ٹارگٹ کرنا صحیح نہیں ،اگر واقعی انٹی کرپشن کو اتنی فکر ہے اثاثوں کی تو جائے اور معلوم کرے کہ کس کے اثاثے کہاں کہاں پڑے ہیں ان ریمارکس کے ساتھ عدالت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے مردان سے رکن صوبائی اسمبلی جمشید خان مہمند کی ضمانت قبل از گرفتاری بحال کردی ۔جسٹس روح الامین اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل بنچ کے روبرو جمشید خان کے وکیل میاں زاکر حسین نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کے خلاف انٹی کرپشن نے انکوائری صرف اس بنیاد پر شروع کی کہ وہ اپوزیشن سے تعلق رکھتا ہے حالانکہ نہ تو انہیں کو ئی نوٹس دیا گیا اور نہ ہی چارج شیٹ اور مسلسل انھیں ہراساں کیا جارہا ہے جس پرانہوں نے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی ،عدالت نے ان کی گرفتاری روکتے ہوئے انٹی کرپشن کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی انہوں نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ پیشی پر ٹریفک جام کے باعث ان کا موکل لیٹ ہوا جبکہ سینئر کونسل بھی سپریم کورٹ میں تھے جس پر پشاور ہائیکورٹ نے حکم امتناعی واپس لے لیا۔
اہم خبریں سے مزید