• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد سے بڑھ گئی

کراچی(ٹی وی رپورٹ)کراچی میں کورونا وائرس کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کے 650 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 138 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شہر میں کورونا کی شرح 21.23 فیصد رہی۔ دوسری جانب کراچی کے بعد ملک بھر کے شہروں میں کورونا کی سب سے زیادہ شرح ایبٹ آباد میں 8 فیصد رہی۔

علاوہ ازیں حیدرآباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.14فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید