• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم کا جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) کی کارکردگی اور اس کے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کا جائزہ لینے کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی مجوزہ ایویلیوشن ٹیم نے جامعہ کا 3 روزہ دورہ کیا جس میں انہوں نے یونیورسٹی کی جانب سے فراہم کی جانیوالی تعلیم کے معیار اور دیگر سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ موجودہ نظام میں مزید بہتری کے لیے اپنے مشاہدات اور سفارشات شیئر کیں۔جے ایس ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے ایچ ای سی ٹیم کے کامیاب دورے کے انعقاد پر کوالٹی انہانسمنٹ سیل (کیو ای سی) کی کاوشوں کو سراہا اور کہاکہ یونیورسٹی ہر سطح پربہترین کارکردگی اور ایچ ای سی کے معیارات کی تعمیل کے لیے پرعزم ہے۔ کیو ای سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالواحد عثمانی نےجامعہ کے موجودہ طرز عمل اور اب تک کی کامیابیوں کو ایچ ای سی کی ٹیم کے سامنے رکھا جس میں یونیورسٹی کی پالیسی، ضابطہ اخلاق، کلیدی عہدیداروں کی تفصیل، یونیورسٹی کی کمیٹیوں کے حوالے سے شرائط وغیرہ شامل ہیں۔ این ای ڈی یونیورسٹی کے شعبہ ہیومینیٹیز کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ زکی، ٹیف فائونڈیشن کی سی ای او ڈاکٹر حنا حسین کاظمی اور نیوزی لینڈ کے این زیڈ کوالٹی اینڈ ریسرچ لمیٹڈ کی ڈائریکٹر تبسم رضی پر مشتمل جائزہ ٹیم نے ایچ ای سی کے تجویز کردہ انسٹی ٹیوشنل پرفارمنس ایویلیوایشن (IPE) معیارات اورایم ایس /ایم فل، پی ایچ ڈی اور مساوی تمام پروگرامز کے جائزے کے لئے دستیاب شواہد کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی پورٹ فولیو رپورٹ کا جائزہ لیا ۔
اہم خبریں سے مزید