• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امپورٹڈ حکومت نے ترقی کرتے ہر شعبے کو ریورس گیئر لگادیا، ہمایوں اختر

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے معیشت سمیت ترقی کرتے ہر شعبے کو ریورس گیئر لگا دیاہے ،بد قسمتی سے دو ماہ سے برآمدات ، ترسیلات ڡزر اور معیشت کی ترقی میں کردار ادا رکرنے والے تمام شعبوں میں تنزلی کا رجحان ہے، سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے فوری طور پر صاف اور شفاف انتخابات نا گزیر ہیں ۔ پارٹی دفتر میں حلقے کے اکابرین اور رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ13جماعتوں پر مشتمل حکمران اتحاد ملک کے معاشی و سماجی مسائل پر قابو پانے میں ناکام ہو گیا ہے ، میثاق معیشت کی دعوت تو دی جارہی ہے لیکن امپورٹڈ حکومت کے پاس اس کیلئے کوئی ایجنڈا اور وژن نہیں ،موجودہ حکومت میں درجن سے زائد جماعتیں شامل ہیں بتایا جائے آج تک میثاق معیشت کیلئے کیا پیشرفت کی گئی ہے ۔ عمران خان نے بطور وزیر اعظم سیاسی فائدے کیلئے ڈنگ ٹپائو پالیسیاں اختیار نہیں کیں بلکہ معیشت کو پائیدار ترقی دینے کے لئے غیر معمولی فیصلے کئے جس کے مثبت نتائج بھی سامنے آئے ۔ مشکل ترین حالات کے باوجود عمران خان نے ایک وژن رکھنے والے لیڈر کی طرح 22کروڑ عوام کے ملک کو چلایا اور ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ۔ عالمی ادارے اورمعاشی ماہرین عمران خان حکومت کی اصلاحات پر مبنی پالیسیوں کے معترف تھے لیکن بد قسمتی سے رجیم چینج کے ذریعے ہماری ساری محنت پر پانی پھیر دیا گیا اور ملک ایک بار پھر کئی سال پیچھے چلا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید