• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدس اوراق کی تدفین کیلئے قاضی عبدالعزیز و دیگر کا دورہ قبرستان

لوٹن ( شہزاد علی ) جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن کے مہتمم علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی اور جامعہ اسلامیہ غوثیہ کی ٹیم نے لوٹن ویل قبرستان میں پرانے دینی اوراق جیسے قرآن شریف، قدیم مذہبی کلینڈر، پوسٹرز وغیرہ کی تدفین کے لیے دورہ کیا۔ ٹیم نے تمام مختلف کاغذات اکٹھے کیے اور دیگر مساجد کے ساتھ قبرستان لے گئے تاکہ مذہب کے بتائے ہوئے طریقے سے تدفین کی جا سکے۔ ایک بیان میں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے کہا کہ ہم ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایل بی سی اور ویل قبرستان، خاص طور پر کلف اینڈرسن اور مشتاق نظام الدین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید