• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے کاروباری طبقوں نے ’’سپر ٹیکس‘‘ مسترد کردیا

کراچی( نیوز ڈیسک) ملک کے تمام کاروباری طبقوں نے شہباز حکومت کی جانب سے عائدنئے سپر ٹیکس کو یک زبان ہوکر مسترد کردیا ہے.

سائٹ ایریا کے صنعتکاروں کاکہناہےکہ 10 فیصد سپرٹیکس صنعتوں کو تباہ کردینگے جبکہ اپٹما کاکہناہےکہ غریب پر بوجھ پڑے گا۔

جمعے کو وزیراعظم شہباز شریف نے 10 فیصد مزید ٹیکس ’’سپر ٹیکس‘‘ کے نام پر عائد کردیا ہے جس کو کراچی تا خیبر ملک کے تمام اصناف کے تاجر طبقوں نے یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے حکومت سے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی سائٹ ایریا کے صنعتکاروں نے صنعتوں پر عائد کیے جانے والے سپر ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ صنعتوں کو تباہ کردے گا۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نارتھ نے بھی اس فیصلے کی بھرپور مذمت اور مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق حکومت میں کنسٹرکشن زیادہ ہورہی تھی اور ایکسپورٹ بھی بڑھ رہی تھی مگر موجودہ حکومت کے اقدامات سے غریب پر بوجھ پڑے گا۔

اہم خبریں سے مزید