• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، صوبے میں NICVD کا جال بچھائینگے، حکومتی ارکان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں حکومتی ارکان کاکہناہےکہ صوبے میں NICVDکا جال بچھائینگے، گمبٹ انسٹی ٹیوٹ میں لیور ٹرانسپلانٹ ، کڈنی ٹرانسپلانٹ ہورہا ہے،پی ٹی آئی ارکان نے کہاکہ سیاسی بھرتیوں نےتعلیم کا محکمہ تباہ کردیا،کیماڑی کو ضلع کاد رجہ ملنے کے بعد کرپشن بڑھ گئی ،ایم ایم اے رکن کاکہناہےکہ زندوں کوتو چھوڑہی دیں سندھ حکومت تو مردوں کے ساتھ بھی تعصب برت رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میںآئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ پر بحث کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر لعل چند نے صوبائی بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پورے سندھ میں ہر ضلع میں یوسی سطح تک صحت کی سہولیات دی گئی ہیں جو حکومت سندھ کی بڑی کامیابی ہے،حکومت سندھ کا عزم ہے کہ سندھ بھر میں این آئی سی وی ڈی کا جال بچھایا جائے گا،گمبٹ انسٹی ٹیوٹ میں لیور ٹرانسپلانٹ ، کڈنی ٹرانسپلانٹ ہورہا ہے، سابق وزیر اعظم موالی تھے،عدالتوں کے مشکور ہیں انہوں نے رات 12 بجے عدالت لگائی اورہماری موالی وزیر اعظم سے جان چھڑائی۔ایم کیو ایم کے سنجے پروانی نے کہا کہ بجٹ میںپاکستان ہندو کونسل کے لیے 50 ملین رکھے گئے،پاکستان ہندو کونسل کو ہم نہیں مانتے ہیں،یہ پوری مینارٹی کی تذلیل ہے،ایم پی اے کو تو بجٹ ملتا نہیں ،باہرسے ایک آدمی کو لاکر پیسے دئیے گئے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں اساتذہ ہی نہیں ہیںیہ ہمارے ملک کا پیسہ ہے۔تحریک انصاف کی خاتون رکن ڈاکٹر سیما ضیاءنے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ یہاں پر صحت ایجوکیشن کی طرف کوئی رجحان ہی نہیں، حکومت کی ترجیحات سینیٹ میں لوٹے خریدنے پر ہے، ایک مرتبہ شفاف انتخابات کرائیں سب کومعلوم ہوجائے گا آپ کہاں کھڑے ہیں، انہوں نے شکایت کی کہ بلدیاتی انتخابات میں ہمارے امیدواروں پر ایف آئی آر کٹ رہی ہیں۔کراچی میں پانی نہیں ہے ،جب بھی امتحانات ہوتے ہیں تو میڈیا پر پیپر آئوٹ ہونے کے چرچے آتے ہیں جب تک آپ خود دھاندلی بند نہیں کریں گے ،بچے پھر کیا سکھیں گے،یہاں لوگوں کا تحفظ ہے نہ ہی بچوں کا تحفظ ،کوئی انگریزی میڈیم اسکول نہیں،اسکول اور کالج کے لیے بسوں کا انتظام کیا جائے۔تحریک انصاف کے شاہنواز جدون نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہتا ہوں کہ 70 فیصد بچے اسکول سے باہر ہیں،یہ سارا پیسہ سینیٹ میں جاتا ہے،سندھ ہائوس میں منڈی لگائی جاتی ہے، سیاسی بھرتیاں کرکے تعلیم کو تباہ کیا گیا، ہم دن بہ دن اس لیے نیچے جارہے ہیں کہ یہاں سسٹم فعال ہے،سسٹم کے تحت سارا پیسہ چلا جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید