ملتان (سٹاف رپورٹر ) تحریک صوبہ ملتان کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالتؐ ریلی نکالی گئی جس کی قیادت شیخ اسامہ زین چیئرمین حاجی اختر عالم قریشی الحاج محمد اشرف قریشی نے کی سید صدر الدین گیلانی سید فرحان گیلانی قسور بھٹی عبدالقیوم حامدی اور دیگر شہریوں نے بھارتی ملعونہ اور بھارتی حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔حاجی اختر عالم قریشی الحاج محمد اشرف قریشی شیخ اسامہ زین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان سراپا اجتجاج ہیں۔